لاہور(خصوصی نمائندہ)بھارت سمیت کئی ممالک پیسٹی سائیڈ کے بے دریغ استعمال کے بھیانک نتائج بھگت رہے ہیں ، وفاقی اور صوبائی حکومتیں چھوٹے شہروں کو نان آرگینک سے آرگینک خوراک پر منتقل کرنے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کریں اور اس کے نتائج مرتب کئے جائیں ۔ ا ن خیالات کا اظہار مقررین نے کنسٹریکٹو تھنکر ز نیٹ ورک کے زیر اہتما م ʼʼ آرگینک ، نان آرگینک خوراک کے استعمال کے انسانی صحت پر اثرات ʼʼ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیمینار سے آرگینک مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے نجم مزاری ، مسعود علی خان ، مسز فردوس نثار ، انعام الٰہی اور شاہد قادر نے بھی خطاب کیا ۔