• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

38ویںبین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین پر سیمینار کا انعقاد

لاہور (نیوزرپورٹر)38ویں لاہور بین الاقوامی کتاب میلے میں مسلم کونسل آف ایلڈرز کے پویلین نے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا " مسلم کونسل آف ایلڈرز اور اسلامی- اسلامی مکالمے میں اس کا کردار"۔، اس سمپوزیم میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عبداللہ، ڈائریکٹر شیخ زاید اسلامک سنٹر، یونیورسٹی آف پنجاب لاہور اور ممتاز مذہبی اسکالر علامہ لعل حسین توحیدی، نے شرکت کی۔ سیمینار میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب شیخ الازہر الشریف کے بین المسالک مکالمے کے اقدام کو سراہا اور اس سلسلے میں عملی اقدامات پر مسلم کونسل آف ایلڈرز کی کاوشوں کی تعریف کی۔ اورفرقہ واریت کے خاتمے اور امت مسلمہ کو درپیش عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اور مسلم معاشروں میں ہم آہنگی کے لیے اس کی ضرورت پرزور دیا۔
لاہور سے مزید