لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ مصطفی آباد میں افضل سے 1لاکھ70ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان، مانگامنڈی میں عارف سے 1لاکھ60ہزار روپے اور موبائل فون,ٹبی سٹی میں سلطان سے 1 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں عبدالحکیم سے1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون,نولکھا میں حماد سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.اقبال ٹائون اور گجرپورہ سے گاڑیاں جبکہ مسلم ٹائون لوئرمال اور گوالمنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔