• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس شہدا کے اہل خانہ کے لئے اپنی چھت کی فراہمی کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سیالکوٹ پولیس کے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہید کانسٹیبل انضمام الحق کی فیملی کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو سیالکوٹ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔یاد رہے کانسٹیبل انضمام الحق نے 2023ء میں دوران ریڈ جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کانسٹیبل انضمام الحق نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔دریں اثناءانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے ہونہار کانسٹیبل شہزاد عباس نے ملاقات کی۔
لاہور سے مزید