• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیرِ خارجہ کا جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو— فائل فوٹو
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو— فائل فوٹو

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس جنوبی افریقا میں 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے ۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا نجی املاک ضبط کر کے برا کام کر رہا ہے، جنوبی افریقا مساوات اور پائیدار ترقی کے نام پر جی 20 کا استعمال کر رہا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا ہے کہ میرا کام امریکی مفادات کو آگے بڑھانا ہے، میرا کام امریکی ٹیکس کا پیسہ ضائع کرنا نہیں اور نہ ہی امریکی دشمنی کو بڑھانا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید