• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت قرضے لے رہی ہے، کیا ملک قرضوں پر ہی چلانا ہے؟ شوکت یوسفزئی

 
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی — فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی — فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت اور موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قرضے لے رہی ہے، کیا ملک کو قرضوں پر ہی چلانا ہے؟

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکمراں ہوش کے ناخن لیں اور سیاسی استحکام لائیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کے پی کے عوام نے مینڈیٹ دیا، اس کا احترام کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید