• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی— فائل فوٹو
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی— فائل فوٹو

ایران نے نئی امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غیر قانونی اور غیر منصفانہ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اقتصادی شراکت داروں کے ساتھ ایران کی قانونی تجارت کو روکنا غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کا ایرانی قوم پر دباؤ ڈالنےکا فیصلہ ناصرف ناجائز، غیر قانونی اور خلاف ورزی پر مبنی اقدام ہے بلکہ غیر منصفانہ اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف بھی ہے۔


امریکی اقدام پر خبردار کرتے ہوئے ترجمان اسماعیل بقائی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح کے یک طرفہ اقدامات کے نتائج کا ذمے دار امریکا ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید