کولمبیا میں سرکس کا مظاہرہ کرنے والے نے سر کے بل کھڑے ہونے کے دوران گیند کو ہوا میں اچھال کر پکڑنے کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے اس تجربہ کار پرفارمر نے سر کے بل کھڑے ہوکر 45 منٹ میں پانچ گیندوں (بالز) کو جگل (فضا میں اچھال کر پکڑنا) کرنے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑا۔
34 سالہ جوز ویلنسیا نے ریکارڈ قائم کرنے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس نے آفیشل گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل کے حصول کی کوشش سے قبل سالوں اس کی پریکٹس کی۔ تاکہ ہینڈ اسٹینڈ پرفارمنس کے دوران زیادہ وقت تک پانچ بالز کی طویل جگلنگ کرسکوں، لہٰذا سالوں کی یہ سخت محنت کام آگئی۔
جوز ویلنسیا لیومس سرکس کے ساتھ پرفارم کرتے ہیں جو اس وقت دورہ یورپ پر ہے۔