سری لنکا نے دنیا کا سب سے بڑا قدرتی جامنی اسٹار نیلم عوام کے لیے پیش کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق اس جامنی اسٹار نیلم کو اس وقت سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
یہ غیر معمولی قیمتی پتھر 3563 قیراط وزنی ہے، جبکہ اس کے مالکان نے اسے فروخت کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس نایاب نیلم کی کم از کم مالیت 30 کروڑ ڈالر لگائی جا رہی ہے، جبکہ بعض ماہرین اس کی قیمت 40 کروڑ ڈالر تک بتا رہے ہیں۔
معروف جیما لوجسٹ کے مطابق گول شکل کے اس نایاب نیلم کو ’اسٹار آف پیور لینڈ‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا تصدیق شدہ قدرتی جامنی اسٹار نیلم ہے۔
اس پتھر میں نمایاں ستارے کی جھلک موجود ہے، جو اس کی نایابی اور قدر میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔