پاکستانی لڑکے کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون انیجا کو جناح اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے طبی معائنے کےلیے 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا، میڈیکل بورڈ نے ایسے سفر کےلیے میڈیکلی فٹ قرار دیا ہے۔
امریکی خاتون کے اندر بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی، خاتون کو او پی ڈی کی ریگولر دوائیں دے کر ڈسچارج کیا گیا، اسے پولیس کسٹڈی میں ڈسچارج کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی۔
یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی تھیں، یہ 2 بچوں کی ماں 11 اکتوبر 2024ء کو کراچی پہنچی تھی۔
19 سالہ نوجوان شادی کےلیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کردیا۔