پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی کےلیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی۔
لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بابراعظم ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کی۔
بابراعظم نے کہا کہ شائقین کرکٹ کو قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کی مبارک باد دیتے ہیں، جب بھی یہاں کھیلے ہمیں بہت سپورٹ ملی، قوم چیمپئنز ٹرافی میں ہمارے لیے دعا اور سپورٹ کرے۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لاہور میں ہمیشہ ٹیم کو بہت سپورٹ ملی ہے ،چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی ہوگی، قوم دعا کرے۔
محمد رضوان نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نودیکھ کرخوشی ہوئی،ہوم گراؤنڈ پرکھیلنے کا الگ جذبہ ہوتا ہے۔