ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کی شادی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔
متعدد سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ادارہ نیلم منیر، کبریٰ خان اور ماورا حسین کے پیا گھر سدھارنے کے بعد شادی کی قطار میں اب اداکارہ انمول بلوچ کھڑی ہیں۔
میڈیا آؤٹ لیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ انمول بلوچ کی شادی کی تصدیق ہو چکی ہے، وہ جَلد شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔
اداکارہ انمول بلوچ کے دولہا راجہ سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انمول بلوچ کے ہمسفر کا نام عمیر بیگ ہے، جن کا شوبز انڈسٹری سے نہیں بلکہ ایک سیاسی گھرانے سے تعلق ہے اور وہ سابق وزیر کے بیٹے ہیں۔
یاد رہے کہ 31 سالہ انمول بلوچ اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے قبل ماڈل تھیں۔
انہوں نے بطور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز 2016ء میں نشر ہونے والے ڈرامے ’کمبخت تنو‘ سے کیا تھا۔
مقبول اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کی خبروں کی تصدیق نے مداحوں کو پرجوش کر دیا ہے۔