فلم و ٹی وی کے منجھے ہوئے اداکار و ماڈل احمد علی اکبر کی رواں ماہ شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں۔
جرنلسٹ مومن علی منشی اور ان کی بہن ایمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر انڈسٹری کی ایک اور بڑی شادی سے متعلق بات کی ہے۔
یاد رہے کہ مومن اور ایمان اس سے قبل ڈھکے چھپے لفظوں میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی سے متعلق پیش گوئی کی تھی جس کی تصدیق فنکار خود کر چکے ہیں۔
اب حال ہی میں ایمان اور مومن نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈسٹری میں رواں ماہ ایک اور نامور فنکار کی شادی ہونے والی ہے، اس فنکار کی اہلیہ کا تعلق انڈسٹری سے نہیں بلکہ یہ خاتون انٹرنیٹ انفلوئنسر ہیں۔
اس دعوے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین کا یہ پہیلی بوجھتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ اداکار احمد علی اکبر ہیں۔
متعدد صارفین اس پیش گوئی پر احمد علی اکبر کا نام لے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین بلال عباس اور عمران عباس کی شادی سے متعلق پیش گوئی کر رہے ہیں۔
دوسری جانب اگر دیکھا جائے تو ان افواہوں پر اداکار اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بالکل خاموش ہیں۔