• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو

امریکی ریاست ٹیکساس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں اور حامیوں نے احتجاجی ریلیاں منعقد کیں۔

ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں منعقدہ احتجاجی ریلی سے پی ٹی آئی نارتھ امریکا کے کوآرڈینیٹر ندیم زمان نے خطاب کرتے ہوئے مختصر وقت میں کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر رضا کاروں سے اظہار تشکر کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا بھر میں پارٹی کے کارکنان گزشتہ 14 سالوں سے ہر موقع پر پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں اور یہی جذبہ تحریک کو مزید آگے بڑھائے گا۔

مقررین میں وقار خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2024ء کے عام انتخابات میں فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی پاکستان بھر میں واضح اکثریت حاصل کرچکی تھی لیکن عوام کا مینڈینٹ چوری کیا گیا۔

حسن صدیقی اور نوشین مغل نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ حقیقی جمہوریت ہی پاکستان کی ترقی کے لیے واحد راستہ ہے، ہارنے والی حکومت کو عوام پر مسلط کرنا کسی کے مفاد میں نہیں۔

منتظمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت سیکڑوں کارکنوں کو سیاسی بنیادوں پر غیر قانونی طور پر قید میں رکھا ہوا ہے، جو جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔

مظاہرے میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید