ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہ ختم ہونےوالی جماعت ہے،نوازشریف اور عمران خان کو سیاست دان نہیں سمجھتا نواز شریف کا ماضی ،حال اور مستقبل پاناماسے جڑاہوا ہے،میں اپنے دور میں پارلیمنٹ کو جواب دہ تھالیکن آج وزیر اعظم نہ پارلیمنٹ کو جواب دہ ہیں اور نہ عوام کو،پیپلز پارٹی 65فیصدنوجوانوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں پیپلزپارٹی کےتنظیمی کنونشن سےخطاب کرتےہو ئےکیا،جس میں روایتی بدنظمی،دھکم پیل،توتکارہوتی رہی جبکہ ہال جئےبھٹوکےنعروں سےگونجتارہا، پیپلز پارٹی ڈویژن،ضلع و شہر کی تنظیموں کے سابق عہدیداروں،کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،پیپلزپارٹی کے تنظیمی کنونشن کے دوران اظہار رائےکی اجازت نہ ملنےپرکئی کارکنوں نےاحتجاج کیا،کنونشن میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا ،درجنوں کا رکن پارٹی پرچم گلے میں لٹکا کر لائے جبکہ کئی جیالوں نے ذوالفقار علی بھٹو ، بینظیر بھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی تصاویر والے کرتے ،شرٹس اور ٹوپیاں پہن رکھی تھیں ، کارکن دوران تقاریر نعرہ بازی کرتے رہے اور ہال جئے بھٹو ،بے نظیر سے گونجتا رہا ،اس موقع پر پارٹی کارکنوں میں روایتی توتکار اورسٹیج پر آنے کے لئے دھکم پیل کے مناظر بھی سامنے آتے رہے جبکہ کئی کارکنوں نے اظہار رائے کے لئے سٹیج پر آنے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کیا ۔ جنوبی پنجاب کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان سابق گورنر احمد محمود ، شوکت سپرا،محمود حیات ،نوازش پیرزادہ،خواجہ رضوان ،ملک مختار،الطاف کھوکھر،ناظم شاہ،احمد مجتبیٰ گیلانی، مریدقریشی،جاوید صدیقی،ارشاد سیال،شاہ رخ ملک،محمد حسین ارائیں،آصف رسول،شیخ غیاث ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ،یوسف رضا گیلانی نےمزیدکہا کہ تنظیمی اور ضلعی کنونشنوں میں کارکنوں سے مشاورت سےہی عہدیداروں کا انتخاب کیا جائیگا ،کارکنوں کی سفارشات چئیرمین بلاول بھٹوکو بھجوائی جائیں گی اور وہ خود نئی تنظیم سازی کا اعلان کرینگےاورجلداس حوالےسےپنجاب اورجنوبی پنجاب کےاضلاع کےدورےکرینگے،انہوں نےکہاکہ پیپلز پارٹی نےکسانوں کو ریلیف، مزدوروں کو خوشحالی ،خواتین کو قوت دی اور صوبائی خود مختاری کے علاوہ سینٹ میں بھی سرائیکی صوبے کی قرارداد منظور کرائی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد حکومت ہے جس نے نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ دیا انشاء اللہ کارکنوں کی مشاورت سے ہی پیپلز پارٹی کی آئندہ حکومت یہی کام کرائے گی،انہوں نے کہا کہ آج بھی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بدولت 70 فیصد گھرانے فائدہ اٹھارہے ہیں ،سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا کہ میں 2018ءمیں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی ہر نشست پر مضبوط امیدوار نامزد کریگی،بلاول بھٹو تنظیموں کے اعلان کے بعد جنوبی پنجاب کو دورہ کریں گے ،عبدالقادر شاہین نےایک ذمہ دار کے ذریعے بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ کنونشن سے پیپلز پارٹی ملتان شہر کی صدارت کے امیدوار عثمان بھٹی،ایم سلیم راجہ،سلیم الرحمان میئو،اے ڈی بلوچ،عارف شاہ،نسیم لابر،ابوبکر اعوان،ارشد اقبال،رضوان ہانس،ناصر حیدری اور ملتان کی ضلعی صدارت کے امید واراکرم کنہوں،خالد حنیف ، کامران عبداللہ،ارشد مہے،ضلعی جنرل سیکرٹری کے امید وار رائو ساجد علی ،نوشید عارف گوندل،سٹی جنرل سیکرٹری کے امید وار منظور قادر قادری،میاں عظیم سعید،مرزا نذیر بیگ،شفقت رضا،ضیاء انصاری،ہاشم قریشی،ریاض رضا،سٹی و ڈسٹرکٹ سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی،ضلعی سیکرٹری انفارمیشن کے امید وار چوہدری یاسین نے بھی خطاب کیا ۔دریں اثناءیوسف رضا گیلانی نےمقامی تاجر چوہدری فاروق بُندا،چوہدری حفیظ بُندا کی جانب سے نشاط روڈ لوہار مارکیٹ میں پائپ فیکٹری کے افتتاح پر کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی میں جنوبی پنجاب کا اہم کردار اور حصہ ہے۔اس موقع پرجاوید ہاشمی نےلوہا مارکیٹ کی پورے جنوبی پنجاب بلکہ پاکستان بھر میں اپنی شناخت ہے ۔اس موقع پر احمد مجتبیٰ گیلانی، ڈاکٹر جاوید اختر،یوسف شاہ ،بھی موجودتھے۔