ملتان( سٹاف رپورٹر ،این این آئی) انڈسٹریل سٹیٹ میں فیکٹری سے امونیا گیس کے اخراج سےمکینوں کی بڑی تعداد کی حالت غیر ہو گئی ، متاثرہ افراد کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 2افراد کی حالت تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے،تفصیل کے مطابق انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع کیمیکل فیکٹری سے اچانک امونیا گیس کا اخراج شروع ہوگیا، جس سے متعد د افراد کی حالت غیر ہو گئی ،جنہیں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو افراد راشد اور ناصرکی حالت تشویش ناک بیان کی جاتی ہے ، گیس کے اخراج پر اہل علاقہ نےکیمیکل فیکٹری مالکان کیخلاف احتجاج کیا ،انہوں نے بتایا کہ فیکٹری سے امونیا گیس کا خراج معمول بن گیا ہے جس کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات ہیں ٗ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیکٹری کو فوری طور پر بند کرکے مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔۔