• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ڈاکوؤں نے2 لاکھ روپےلوٹ لئے،موٹرسائیکل چوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں پر پولیس نے مقدمات درج کرلیےہیں ،صادق آباد ،خانیوال روڈ ملتان کے خان بیگ نے لوہاری  گیٹ پولیس کو  بتایا کہ وہ ملتان جی پی او سے 2 لاکھ  روپے وصول کرکے آرہاتھا کہ رشید آباد کے قریب 2 ڈاکوئوں نے لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ،اسی  طرح چوری کی ایک واردات محلہ محمود آباد میں ہوئی ،جس میں نامعلوم چور گل زمان کی موٹرسائیکل لے  کر فرار ہوگئے ،ان وارداتوں پر پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔دریں اثناتنویر اپنی دکان سے گھر واپس گھر جارہاتھا کہ اندرون دہلی گیٹ سے نامعلوم مسلح افراد نے اسے روک کر اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور پرس لےکر فرار ہوگئے اس واقعے کے فوری بعد شہری نے تھا نہ دہلی گیٹ میں   رپورٹ درج کروادی۔
تازہ ترین