ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کا بھاؤ بڑھنے کا سلسلہ نئے کاروباری ہفتے میں برقرار ہے۔
انٹربینک میں ڈالر کاروبار کے اختتام پر 279 روپے 22 پیسے پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوا ہے، انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 279 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 15 پیسے اضافے سے 280.99 روپے ہے۔