بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ اگلے ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اپنے کیسز کا سامنا کروں گا اور انہی ججز کے سامنے کروں گا۔
انکے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، چیف جسٹس پاکستان رول آف لاء کے ساتھ کھڑا ہونے کا فیصلہ کریں۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔
ہمشیرہ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم اور فوج کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا۔