• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت تنقید کے بعد ممتا کلکرنی نے کنر اکھاڑہ کے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ممتا کلکرنی(تصویر سوشل میڈیا)۔
ممتا کلکرنی(تصویر سوشل میڈیا)۔

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی نے کنر اکھاڑہ کے مہامنڈلیشور کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اس کی وجہ ان پر ہونے والی تنقید اور اندرونی اختلافات ہیں۔ 

52 سالہ ممتا کلکرنی نے یہ فیصلہ ان سوالات کے اٹھنے کے بعد کیا جس میں انکی روحانی حیثیت کا پوچھا گیا، کیونکہ وہ ماضی میں بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری میں تھیں۔ کنر اکھاڑہ نے ممتا اور انکے سرپرست لکشمی نارائن ترپاٹھی کو بھی نکال دیا۔

کنر اکھاڑہ نے تنظیم کے اندر جاری کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کلکرنی اور ان کے سرپرست لکشمی نارائن ترپاٹھی کو تنظیم کے اندر جاری کشیدگی کے تناظر میں نکال دیا۔ 

دوسری جانب ممتا کلکرنی نے اپنے ویڈیو بیان میں اس تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں مہامنڈلیشور یامائی، ممتا نندگری اس حیثیت سے الگ ہورہی ہوں۔ میں نے یہ اعزاز 25 برس کی تپسیا کے بعد حاصل کیا تھا لیکن کچھ لوگوں کو میرے مہامنڈلیشور کے کردار پر مسائل تھے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید