• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجب بٹ نے اپنی ہوش رُبا کمائی سے پردہ اُٹھا دیا

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی ٹک ٹاکر رجب بٹ نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ہوش رُبا کمائی سے پردہ اُٹھا دیا۔

رجب بٹ کے اس وقت یوٹیوب چینل پر 83 لاکھ 40 ہزار سے زائد سبسکرائبرز موجود ہیں، جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 27 لاکھ ہے۔

مختلف مقدمات کے سبب خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والے رجب بٹ حال ہی میں برطانوی حکومت کی جانب سے ویزا منسوخی کے بعد واپس پاکستان آئے اور تمام مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

کراچی میں وکلا کے تنازعے کے بعد ٹک ٹاکر نے معروف یوٹیوبر نادر علی کو انٹرویو دیا۔

اس انٹرویو کے دوران رجب بٹ اور ان کے دوست ندیم نانی والا نے ڈیڑھ ماہ کے دوران ٹک ٹاک سے ہونے والی اپنی کمائی کی تفصیلات بتا دیں۔

دورانِ گفتگو رجب بٹ نے کہا کہ جلاوطنی کی وجہ سے میری آمدن کم نہیں ہوئی۔ اگر ایک دو کروڑ کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں یوٹیوب پر متحرک نہیں تھا، اسی لیے میری ویورشپ کم ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرا چینل میرے دوست سنبھال رہے تھے اور میں صرف مختصر وقت کے لیے نظر آتا تھا۔ مجھے معلوم تھا کہ واپسی پر ویوز دوبارہ آ جائیں گے۔

ٹاک ٹاکر کے مطابق اب میری ویورشپ واپس آ چکی ہے۔ ان برسوں میں مجھے تقریباً ڈھائی کروڑ کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

اس موقع پر ندیم نانی والا نے کہا کہ انہوں نے (رجب بٹ نے) ان دنوں یوٹیوب تو نہیں کیا، لیکن روزانہ ٹک ٹاک لائیو آتے رہے۔ آپ کو معلوم ہے انہوں نے کتنی کمائی کی؟ اتنی ہی رقم جتنی ڈکی نے چوہدری سرفراز کو بائنینس کے ذریعے دی تھی۔

ندیم نانی والا کا جواب پر نادر علی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ 15 کروڑ روپے؟، جس پر رجب بٹ کے ٹک ٹاکر دوست نے کہا کہ نہیں تقریباً 9 کروڑ روپے، مجھے اس لیے پتہ ہے کیونکہ میں ہی اس کے تمام وڈراولز خود چیک کرتا ہوں۔

رجب بٹ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب مجھے اپنے روزگار کے لیے کرنا پڑا۔ میں روزانہ 2 سے 3 گھنٹے ٹک ٹاک پر لائیو آتا تھا اور اتنی کمائی ہو جاتی تھی جتنی عام طور پر میں یوٹیوب سے 6 ماہ میں کماتا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید