بھارتی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ خوشی مکھرجی نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی ہے۔
بھارتی میڈیا ’این ڈی ٹی وی‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران خوشی مکھرجی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ماضی میں سوریا کمار کے ساتھ کوئی رومانوی تعلق نہیں تھا۔
خوشی مکھرجی نے کہا کہ میرے معمولی بیانات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا اور بات کو بلا وجہ بڑھا دیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جس کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، وہ ماضی میں سوریا کمار یادیو سے صرف دوست کے طور پر بات کیا کرتی تھیں تاہم اب دونوں کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ حالیہ تنازع کے بعد بھی ان کی سوریا کمار سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ خوشی کے بیان پر تنازع اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ ماضی میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی سوریا کمار اِنہیں بہت زیادہ میسجز کیا کرتے تھے، ابھی بھی ان کے پیچھے کئی کرکٹرز پڑے ہیں جو ان سے دوستی کرنا چاہتے ہیں۔
اِن کا کہنا تھا کہ وہ کسی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتیں اور ان کا نام کسی کرکٹر کے ساتھ جوڑے جانے کی خبریں انِہیں پسند نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو نے تاحال اس تنازع پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔