• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی نے کہا خط کے مندرجات بہت اہم ہیں ان پر نظرثانی کی جانی چاہیے، فیصل چوہدری

فیصل چوہدری : فوٹو فائل
فیصل چوہدری : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا دوسرا خط اس لیے لکھا کیونکہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی نے کہا خط کے مندرجات بہت اہم ہیں ان پر نظرثانی کی جانی چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے وہ ملک کی بہتری کیلئے بات کرتے رہیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کی ہے، بانی پی ٹی آئی کا حق ہے ان کا اوپن ٹرائل ہو۔

اس سے قبل  اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جمہوری راستے ختم ہونے کے بعد آرمی چیف کو دو خط بھیجے، پہلے سینسرشپ تھی اب پیکا بھی آگیا سوشل میڈیا کو بھی روک دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ سے کوئی امید نہیں، حکومت سے بات چیت کامیاب ہونے کی کوئی امید نہیں تھی، بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہے اپنی ٹیم کو بھی کہہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا نہیں صرف 9 مئی اور 26 نومبر کے لیے جوڈیشل کمیشن کا کہا تھا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو کہنا چاہتے ہیں کہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، چیف جسٹس پاکستان کو قانون اور انصاف کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید