• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنار، پٹرول اور ڈیزل کا بحران، 1200 روپے لیٹر تک فروخت

پاراچنار (این این آئی) پاراچنار میں پیٹرول اور ڈیزل کا بحران شدید ہوگیا جس کے بعد 1200روپے لیٹر تک فروخت ہونے لگا، لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل جانے پر مجبور، عمائدین نے بحران کا فوری حل نکالنے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاراچنار میں راستوں کی طویل بندش کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت برقرار ہے۔ 

شہریوں نے بتایا ہے کہ اپر کرم کے مختلف مقامات پر فی لیٹر پٹرول اور ڈیزل 1200روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے جس کے سبب لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ پیدل جانے پر مجبور ہیں۔

اہم خبریں سے مزید