• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024ء آج منظور کیے جانے کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے آج صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا جس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024 ء منظور کیے جانے کا امکان ہے۔

آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2024ء کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

آج کے اجلاس میں لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے لیے1 ارب روپے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں پنجاب موٹر وہیکل آرڈنینس 1965ء،  پنجاب ڈرگ ایکٹ 2024ء میں ترمیم کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

آج کے اجلاس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی مختلف رپورٹس پیش کی جائیں گی، نیز پنجاب انرجی ایفی شینسی ایجنسی کے قیام کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید