کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو جیکب آباد میں روک لیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق بولان میل 3 گھنٹے تاخیر سے جیکب آباد پہنچی تھی ،جسے روکا گیا ہے۔
ریلوے حکام کےمطابق بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پرروکا گیا ہے ،جیکب آباد میں روکی گئی بولان میل کو کل صبح روانہ کیا جائے گا۔