امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جو کچھ اس وقت تعلیم کے ساتھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، صرف چند روپے تعلیم پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔
منعم ظفر خان نے جامعہ کراچی میں کتب میلے کا افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کے دوران منعم ظفر خان نے کہا کہ کتابوں سے تعلق مضبوط کرنا ضروری ہے، کتب میلہ طالب علموں کے لیے امید کی کرن ہے۔
منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ جامعات میں بیوروکریٹس کی تعیناتی کا بِل منظور کیا گیا، وہ بل جامعات کی خود مختاری پر حملہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بل نے بیوروکریٹس کو تعلیمی اداروں میں داخل کرنے کی راہ ہموار کی۔
یاد رہے کہ اب بیوروکریٹس بھی وائس چانسلر ہو سکیں گے، سندھ اسمبلی میں ترمیمی بل منظور کر لیا گیا ہے۔
ان دونوں قوانین کی منظوری کے وقت اپوزیشن نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بلوں کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔