• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ میں پہلی مرتبہ 3 تعلیمی بورڈز میں بیوروکریٹس چیئرمین مقرر

کراچی( سید محمد عسکری) سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 3 تعلیمی بورڈز میں ماہرین تعلیم کے بجائے بیوروکریٹس کو چئیرمین مقرر کردیا گیا ہے اور میرٹ پر چئیرمین لگانے کی سرچ کمیٹی کی سفارشات کو یکسر مسترد کردیا گیا ہے سکھر بورڈ چئیرمین کے عہدے کا چارج کمشنر سکھر فیاض عباسی کو دیدیا گیا ہے۔ انٹر بورڈ کراچی کے چئیرمین کے عہدے کا چارج کمشنر کراچی سلیم راجپوت کو دے دیا گیا ہے۔ نوابشاہ تعلیمی بورڈ کے چئیرمین کے عہدے کا چارج سکرنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق حسن سے لے کر کمشنر نوابشاہ کو دے دیا گیا ہے تاہم حیدرآباد میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سندھ یونیورسٹی کے پروفیسر اور میرپورخاص میں ڈیپوٹیشن پر تعینات وفاقی حکوت کے افسر کو چئیرمین کے عہدوں سے نہیں ہٹایا جب کہ سندھ ٹیکنکل بورڈ چئیرمین کا عہدہ بھی خالی چھوڑ دیا گیا ہے حالانکہ سرچ کمیٹی نے ٹیکنیکل بورڈ کے چئیرمین کے عہدے کے لیے نام بھی دے رکھا ہے۔ ادھر محکمہ بورڈز و جامعات سندھ کے تعلیمی بورڈز میں کنٹرولرز اور سیکریٹریز لگانے کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکا ہے جس کی وجہ سے بورڈز میں نویں اور گیارہویں جماعت کے نتائج کا کام متاثر ہورہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید