• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 2 طالبات نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں طالبات نویں جماعت میں زیرِ تعلیم ہیں، انہوں نے بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی مشکوک حرکات کے باعث چلتی بس سے چھلانگ لگائی۔

پولیس کے مطابق دونوں طالبات نے خود کو بس میں غیر محفوظ سمجھا، دیگر مسافر انہیں گھور رہے تھے جبکہ کنڈیکٹر نے ان پر جملے بھی کسے تھے۔

حادثے میں دونوں طالبات کو چوٹیں بھی آئی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق شکایت پر ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت دیگر 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید