• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، اجتماعی زیادتی اور قتل کے جرم میں پانچ افراد کو سزائے موت

رائے پور (اے ایف پی) بھارت میں ایک عدالت نے نوعمر لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور قتل کے ساتھ ساتھ اس کے والد اور کم عمر بھانجی کے قتل کے جرم میں پانچ افراد کو سزائے موت سنائی ۔جرم کا ارتکاب جنوری 2021 میں ہوا تھا، جب مرکزی ریاست چھتیس گڑھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظار کرنے والی پسماندہ قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی لڑکی اور اس کے خاندان کو ملزمان نے اپنی موٹر سائیکلوں پر لفٹ دینے کی پیشکش کی۔پبلک پراسیکیوٹر سنیل کمار مشرا نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نےلڑکی کے ساتھ زیادتی کو روکنے کی کوشش کرنے پر والد اور اس کی تین سالہ بھانجی کو ڈنڈوں کے وار سےقتل کر دیا۔واقعے کے کئی روز بعد متاثرہ لڑکی بےہوشی کی حالت میںگاؤں والوں کو ملی،جس نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔سزا سنائے جانے کے دوسرے روزپراسیکیوٹر سنیل کمار مشرا نے کہا کہ پانچوں افراد کو جنسی زیادتی اور تہرے قتل کا مجرم پایا گیا اور انہیں موت کی سزا سنائی گئی۔جبکہ ایک چھٹا آدمی جرائم سے تعلق پایا گیا، لیکن اس کا زیادتی میں ملوث ہونا ثابت نہیں ہوا، اس لیے اسے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید