• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی شہیلی اختر پر فکسنگ میں پابندی، پہلی خاتون کرکٹر بن گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کی شہیلی اختر کرپشن کے الزام میں پابندی کا شکار ہونے والی پہلی دنیا کی خاتون کرکٹر بن گئیں۔ دو ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی شعلے کو آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے میچ فکسنگ کی کوشش، رشوت کی پیشکش ، اے سی یو کو مکمل تفصیلات ظاہر کرنے میں ناکامی اور تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا مجرم قرار دیا گیا۔ اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ دفعات کی خلاف ورزی کا اعتراف کرنے پر ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شہیلی  پر جنوبی افریقا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ساتھ میچ میں ایک ساتھی کھلاڑی کو ہٹ وکٹ آؤٹ ہونے کیلئے 2 ملین بنگلہ دیشی ٹکا (تقریباً 16400 امریکی ڈالر) کی پیشکش کی۔لیکن اس  کھلاڑی   نے  فوری طور پر اے سی یوکو اطلاع کردی تھی ۔تحقیقات 14 فروری 2023 کو کرکٹر کے ساتھ فیس بک میسنجر پر گفتگو پر مرکوز تھیں۔

اسپورٹس سے مزید