تھائی لینڈ میں موجود 3 سالہ بھینسے کو دنیا کے سب سے اونچے اور لمبے بھینسے ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر ناکھون رتچاسیما سے تعلق رکھنے والا کنگ کانگ نامی بھینسا نینلانی فارم میں رہتا ہے۔ مذکورہ بھینسے کا قد 6 فٹ 8 انچ ہے جو عام بھینسوں کی نسبتاً 20 انچ اونچا ہے۔
بھینسے کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کا نام اونچے قد اور لمبی جسامت کے باعث فلم گوریلا کے کردار کنگ کانگ کے نام پر رکھا گیا ہے۔
ان کے مطابق بھینسے کا قد پیدائش کے وقت سے ہی لمبا ہے۔
فارم میں کام کرنے والے ایک ملازم کے مطابق کنگ کانگ اپنے اونچے قد کے سبب خوفناک محسوس ہوتا ہے تاہم یہ بہت فرمانبردار اور دوستانہ مزاج کا حامل ہے۔