گزشتہ کچھ عرصے سے اسکرین سے غائب رہنے والی پاکستانی اداکارہ سعدیہ غفار اور اداکار حسن حیات خان کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشی کی خبر سنا دی ہے۔
انہوں نے ننھے بیٹے کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی اور چاہنے والوں کو اس کا نام بھی بتا دیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بِسْمِ اللَّٰهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ، تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں، ہماری فیملی مکمل ہوگئی ہے۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ہماری فیملی میں ننھے مہمان کو خوش آمدید۔
سعدیہ غفار نے یہ بھی بتا دیا کہ انہوں نے اپنے ننھے شہزادے کا نام زیدان حیات خان رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سعدیہ غفار شوہر حسن حیات اور بیٹی ریا کے ہمراہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مقیم ہیں۔
شادی کے بعد سعدیہ غفار نے اداکاری نہیں کی البتہ انہوں نے اداکاری کو خیرباد بھی نہیں کہا۔
خیال رہے کہ حسن حیات اور سعدیہ غفار کی شادی مارچ 2020ء میں ہوئی تھی۔