• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی میں دوران ڈکیتی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی کے علاقے لانڈھی میں دوران ڈکیتی ڈاکو کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا۔ 

پولیس کے مطابق دو ڈاکوؤں نے شہری سے موبائل فون چھینا تھا۔ فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں پر نوجوان عبد اللّٰہ نے پتھر مارے۔ 

پولیس کے مطابق پتھر لگنے سے ڈاکو زخمی ہوا اور نوجوان کو گولی مار دی تھی۔

بعدازاں مقتول کی نماز جنازہ لانڈھی تین نمبر حنفیہ چشتیہ مسجد میں اداکردی گئی، نماز جنازہ میں لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید