• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے بی سی میں 5 کروڑ کا انعام جیتنے والے سشیل کمار کنگال ہوگئے؟

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 5 میں 2011 میں پانچ کروڑ روپے کا انعام جیتنے والے سشیل کمار قلاش ہوچکے اور اب دودھ بیچ کر اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ 

بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے سشیل کمار اس شو کے پہلے پانچ کروڑ کا انعام جتینے والے بھی بنے تھے اور بھارت بھر کے گھروں میں انکی شہرت تھی۔ یہ اتنی بڑی انعامی رقم تھی کہ اس سے انکی زندگی میں بدلاؤ آسکتا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ 

انھوں نے اسکی وجہ 2020 میں اپنے فیس بک پوسٹ میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ نشے کے عادی ہوگئے تھے اور لوگوں نے انکے ساتھ دھوکا دہی اور فراڈ کیا۔ کے بی سی میں کامیابی کے بعد ایک ماہ 50 ہزار پروگرامز میں حصہ لیا کرتے تھے اسکی وجہ سے لوگوں نے ان سے دھوکا دہی کی۔ انکے مطابق اس دوران میری بیوی کے ساتھ تعلقات خراب ہونا شروع ہوئے۔ وہ اکثر کہا کرتی تھی کہ میں صحیح اور غلط لوگوں میں فرق کرنا نہیں جانتا۔

اپنی فلمی انداز کی کہانی سناتے ہوئے سشیل کمار نے کہا کہ ایک دن ایک صحافی سے گفتگو کے دوران کچھ تلخی ہوئی تو میں نے اسے غصے میں بتایا کہ میں اپنی ساری رقم ختم کرچکا اور اب گائے پال کر اور انکا دودھ بیچ کر گزارہ کررہا ہوں۔ 

اس بات کو سچ سمجھتے ہوئے جب یہ خبر بنی تو یہ افواہ پھیل گئی کہ سشیل کمار کروڑ پتی ہونے کے باوجود کنگلے ہو گئے ہیں۔

اس کے بعد میرے ارد گرد موجود لوگ مجھ سے دور ہو گئے، مجھے پروگراموں میں بلانا بند کر دیا گیا اور تب یہ سوچنے کا وقت ملا کہ مجھے آگے کیا کرنا چاہیے۔ حقیقت یہ تھی کہ سشیل کمار کنگال نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ ان کی حالت بہت بہتر ہے۔ حقیقتاً انھیں ٹیکس کٹوتی کے بعد صرف 3.50 کروڑ روپے ملے تھے۔

سشیل کمار 2023  میں سائیکالوجی کے سرکاری ٹیچر کے طور پر منتخب ہوئے اور وہ ٹیچنگ کے علاوہ شجرکاری کی مہم چلا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید