سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔
حنیف محمد کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کی تقریب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی سیریز کے میچ کے دوران ہوئی۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد نے ہال آف فیم کی یادگاری تختی اور کیپ وصول کی۔
چیئرمین محسن نقوی نے شعیب محمد کو حنیف محمد کی تختی اور کیپ پیش کی، پی سی بی نے 2021ء میں ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔