• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎ممتاز زہرہ بلوچ کی یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کی چیئرپرسن سے ملاقات

فرانس میں پاکستان کی سفیر اور اقوام متحدہ کے ادارے یو نیسکو میں  مستقل مندوب ممتاز زہرہ بلوچ نے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی چیئرپرسن سے ملاقات کی۔

ملاقات میں یونیسکو میں مشترکہ ترجیحات اور آئندہ سیشن 21 کے بورڈ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں فرانس اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کے فروغ اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافہ کےلئے سرگرم عمل ہیں۔

اسکے ساتھ ہی وہ یونیسکو میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید