کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ اوپنر شعیب محمد نے بدھ کی شام کراچی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے اپنے والد حنیف محمد کا ہال آف فیم ایوارڈ وصول کیا۔ دریں اثنا پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی بھی نمائش کے لئے رکھی گئی۔