کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیکن ہاؤس نے پی سی بی غنی گلاس ا سکول ٹورنامنٹ جیت لیا۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے انعامات تقسیم کئے۔ ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے ایچی سن کو 2 وکٹوں سے شکست د ی۔ ایچی سن کی ٹیم 201 رنز بناسکی۔ بیکن ہاؤس نے مطلوبہ اسکور آٹھ وکٹوں پر پورا کرلیا۔ یعقوب خان نے55 رنز بنائے۔