کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے 575 رنز کے جواب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز اسکور کئےہیں۔ ویسٹ انڈیز کو ابھی نیوزی لینڈ پر سبقت حاصل کرنے لیے مزید 195 رنز درکار ہیں۔ اس سےقبل نیوزی لینڈ نے575 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔