• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور میں امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز سے پی ایس ایل چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نیو یارک میں ہونے والے پی ایس ایل روڈ شو کے حوالے سے گفتگو کیاورامریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان سپر لیگ میں دلچسپی پر بھی بات چیت ہوئی۔ قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز اور سلمان نصیر نے امریکامیں کرکٹ کی بڑھتی دلچسپی کے لئے مختلف پلانز پر بات چیت کی۔ امریکی قونصل جنرل ا سٹیٹسن سینڈرز پی ایس ایل کی ورکنگ اور اس کی بڑھتی مقبولیت کے بارے جاننے میں دلچسپی ظاہر کی امریکامیں کرکٹ کی ترقی کے لئے ملاقات میں نئے راستے تلاش کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔