کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ کی ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر تبدیلی کردی ہے۔نئی ٹیموں کے لیے ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 دسمبر مقرر کی گئی ہے . ذرائع کے مطابق دو روز ہفتہ وار بینکوں کی چھٹیوں کی وجہ سے ڈیڈ لائن میں اضافہ کیا گیا ۔ قبل ازیں 15 دسمبر سے تاریخ بڑھا کر 22 دسمبر کی گئی تھی ۔ٹیکنیکل بڈنگ کے لیے اب 24 دسمبر تاریخ مقرر کی گئی ہے.پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لئے اوپن آکشن بڈنگ 8 جنوری اسلام آباد میں ہو گی۔