کراچی(اسٹاف رپورٹر) پروفیسراعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ یو پی پر کھیلے گئے پہلے میچ میں طارق میموریل کرکٹ کلب نے سرجانی اسپورٹس کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی جبکہ دوسرے میچ میں گلشن معمار کرکٹ کلب نے گڈ لک کرکٹ کلب کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔