• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 360 پوائنٹس کی کمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

رواں کاروباری ہفتے کے دو دن تیزی کے جبکہ دو دن گراوٹ کے رہے۔ کاروباری حجم بھی بہتر ہوا لیکن وسط ایک لاکھ ساڑھے تیرہ ہزار تک پہنچ کر انڈیکس کی پیش رفت سست ہوگئی، اور یہ سلسلہ گذشتہ تین روز سے جاری ہے۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس آج ایک موقع پر ساڑھے پانچ سو پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 478 تک گیا جو رواں ہفتے انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے، تاہم یہ پیش رفت کاروبار کے اختتام تک برقرار نہ رہ سکی۔

انڈیکس 360 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 12 ہزار 564 پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں انڈیکس 937 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 59 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب 96 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 922 ارب روپے ہے۔  

تجارتی خبریں سے مزید