• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے تاوان مانگنے والا نوجوان گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ملتان میں پولیس نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساؤتھ پنجاب سے تاوان مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 3 روز قبل ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں 2 ارب روپے تاوان مانگا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ تاوان نہ دینے کی صورت میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مار دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔

3 روز بعد ملزم کا سراغ لگا کر پولیس نے اسے ایم ڈی اے چوک کے قریب سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید