ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر اور خاتون اول کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی چلائے گئے۔
شہباز شریف نے رجب طیب اردوان سے مصافحہ بھی کیا اور مہمانِ خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے فرداً فرداً ملاقات کروائی۔
اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بھی ملاقات ہوئی۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔