محکمہ جنگلی حیات سندھ نے بدین میں کارروائی کرتے ہوئے 40 نایاب نسل کے کچھوے برآمد کرلیے۔
ڈپٹی کنزرویٹر نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران 7 ملزمان پکڑے گئے۔
ڈپٹی کنزرویٹر منیر قاضی کے مطابق زیادہ تر نایاب نسل کے کچھوے زخمی ہیں، بہتر ہونے پر ان کو چھوڑ دیا جائے گا۔