• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریس کلب کے 700 نئے ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کیلئے زمین مختص کرلی، سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے کے صحافیوں کے پلاٹس پر 80فیصد سندھ حکومت کی ادائیگی اور وہاں پر ترقیاتی کاموں کے لئے تمام اقدامات مکمل کرلئے ہیں گذشتہ سال کی سالانہ ترقیاتی اسکیموں میں سندھ حکومت نے کوئی نئی ترقیاتی اسکیم شامل نہیں کی تھی البتہ اس سال ایل ڈی اے میں ہاکس بے پر ترقیاتی کاموں کی پی سی ون بنا لی گئی ہے، اس سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کی جائے گی 700 نئے ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کے لئے بھی زمین مختص کرلی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کراچی پریس کلب کے 4 رکنی وفد کے ساتھ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید