• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختتامی اوورز میں اچھی بولنگ نہیں ہورہی، شاہین کا اعتراف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میری انگلی بالکل ٹھیک ہے، ایکسرے کرایا ہے، کچھ سوجن باقی ہے امید ہے بہتر ہو جائے گی۔ جانتا ہوں بولنگ کے دوران میرے آخری اوور اچھے نہیں ہورہے۔ گرائونڈ میں میتھیوز کے ساتھ بحث کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میدان میں گرما گرمی ہو گئی تھی ، پہلی بار اس نے کچھ نہیں بولا تھا، میں نے اسے وکٹ لینے کے لیے تنگ کیا تھا ، بعد میں اس نے سنگل لیا تو مجھے ہٹ کیا، جس پر بحث ہوئی اور سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا۔ گراؤنڈ میں جو بھی تھا وہ وہیں کی حد تک تھا، میچ کے بعد ملاقات ہوئی ، ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور اچھے دوست بن گئے ۔لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے سسر شاہد آفریدی کی طرح کی کارکردگی دکھائیں ۔ نمائندہ جنگ نے شاہین آفریدی سے پوچھا کہ آپ کی کارکردگی میںتسلسل نہیں ہے۔ شاہین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انشااللہ شاہد آفریدی سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا، جمعے کے فائنل میں میرے اہل خانہ بھی نیشنل اسٹیڈیم آئیں گے، میرا چند ماہ کا بیٹا بھی میری اہلیہ کے ساتھ آئے گا۔ کوشش کروں گا پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔ جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کی خوشی ہے۔

اسپورٹس سے مزید