آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔
اس مرتبہ آئی سی سی نے مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 53 فیصد اضافہ کیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں 69 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی، فاتح ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار جبکہ رنر آپ ٹیم کو 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے۔
سیمی فائنل ہارنے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے جبکہ
ہر گروپ میچ جیتنے پر ٹیموں کو 34 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔
پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار جبکہ ساتویں نمبر کی ٹیم کو 1 لاکھ 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔
علاوہ ازیں ہر ٹیم کو ایونٹ کھیلنے کے 1 لاکھ 50 ہزار ڈالرز بھی ملیں گے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔